لاہور، انسدادِ دہشت گردی عدالت میں منشاء بم کی ضمانت خارج

جمعرات 19 اکتوبر 2023 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2023ء) لاہور کی ا نسدادِ دہشت گردی عدالت نے سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کرنے اور سرکاری ملازمین سے الجھنے کے مقدمے میں منشاء بم کی ضمانت خارج کر دی۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے منشا بم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی منشا بم نے سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کرنے اور سرکاری ملازمین سے الجھنے کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی اور موقف اختتیار کیا کہ مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے کسی قسم کی کوئی ریکوری بھی نہیں ہونی لہٰذا عدالت ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی عدالت نے منشاء بم کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی۔ تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے منشا بم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ۔