اسلام نے جس طرح اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ،حامد سعید کاظمی

منگل 24 اکتوبر 2023 18:10

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2023ء) سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اسلام نے جس طرح اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ،اسلام کی برکتیں لوگوں تک پہنچائیں ،اولیا کرام نے اسلام کے تشخص کو اجاگر کیا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہلسنت جماعت(بریلوی) پرامن جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

فرقہ واریت اور تشدد کی مخالفت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ماضی میں مجھ پر بھی حملہ ہوا، اس واقعہ میں میں شدید زخمی ہوا،للہ نے جان بچا لی لیکن میراڈرائیور اور گن مین شہید ہوگئے انھوں نے سانحہ مستونگ کی مذمت کی اورکہا کہ عید میلاد النبیؐ کے جلوس پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا کافی عرصہ سے شکار ہو رہے ہیں حامد سعید کاظمی نے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات سے لوگوں کے دلوں سےاسلام کی محبت اور عقیدت کم نہیں ہوسکتی بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سےعید میلاد النبیؐ کے جلوس اور محافل تا قیامت جاری رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں را اور موساد ملوث ہے ،ایک سوال کے جواب پر انھوں نے کہ کرسچن کیمونٹی کے گھروں پر دہشت گردی کو کسی نے سپورٹ نہیں کیا جو اسلام کی روح کے خلاف ہے درحقیقت اسلام نے جس پرطرح اقلیتوں کو اس طرح تحفظ دیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ،انہوں نے کہا کہ اسلام کی برکتیں لوگوں تک پہنچائیں ، اگر اسلام کی برکتیں لوگوں تک پہنچنا شروع ہوجائیں تو غیر مسلم لوگ اسلام کوقبول کریں گے اور دین اسلام پر عمل کر کے امن اور خوشحالی کے ساتھ زندگی بسر کریں گے ۔