[افراسیاب خٹک کو گرفتار کرنے کے کوشش کی مذمت

منگل 24 اکتوبر 2023 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2023ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ممتاز قوم پرست ترقی پسند ، قوم دوست رہنما، انسانی حقوق کے علمبردار افراسیاب خٹک کو گرفتار کرنے کے کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماں، انسانی حقوق کے علمبرداروں کے خلاف کریک ڈان کر کے انہیں گرفتار کیا جائے افراسیاب خٹک کو گرفتار کرنے کی کوشش ناانصافیوں کا تسلسل ہے عملی طور پر نیم مارشل لانافذ ہو چکا ہے انسانی حقوق کی پامالی کا مقصد معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانا ہے تاکہ ناانصافیوں کا تسلسل جاری رکھا جا سکے ماورائے آئین و قانون گرفتاریوں سے ثابت ہوتا ہے کہ آئین کو معطل کر کے انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ حق و انصاف کی پامالیوں پر خاموش نہیں رہی بلکہ مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے آئندہ بھی انسانی حقوق کی پامالی اور غیر آئینی اقدامات پر خاموش نہیں رہیں گے بیان میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری طور پر بلوچستان سمیت ملک بھر میں ہونے والی ناانصافیوں پر آواز بلند کریں تاکہ کسی بھی طبقہ فکر کے ساتھ ناانصافیاں نہ بھرتی جائیں۔

متعلقہ عنوان :