کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کا شہر کے مختلف انڈر پاسز کا دورہ

ٓلاہور کینال روڈ کے تمام انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کا کام ٹیپا کرے گا، محمد علی رندھاوا

ہفتہ 28 اکتوبر 2023 06:40

gلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2023ء) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شہر کے مختلف انڈر پاسز کا دورہ کیا۔ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ایف سی کالج انڈرپاس کینال روڈپرجاری بیوٹیفیکشن کے کام بارے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ لاہور کینال روڈ کے تمام انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کا کام ٹیپا کرے گا۔

پہلے مرحلے میں کنال روڈ کے دونوں اطراف پر موجود 9 انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ٹھوکر سے حسین شہید سہروردی انڈرپاس دھرم پورہ تک دونوں اطراف کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ورکنگ مکمل ہے۔ٹیپا آج سے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کا کام شروع کرے ۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ انڈر پاسز کے اوپر ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ بورڈ بھی نصب کیے جائیں۔

انڈرپاسز جن شخصیات کے نام سے منسوب ہیں انکے نمایاں کارناموں بارے تفصیلات آویزاں کی جائیں ۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈرپاسز کے کام کی تکمیل کے لیے ٹیپا کو 6 ہفتوں کا ٹارگٹ دے دیا ۔ کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ چیف انجینئر ٹیپا تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کا کام ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ٹیپا نے آج سے ہی انڈرپاسز پر کام کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے طاہر زمان، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز ایل ڈی اے آصف حسین اور ٹیپا کے افسران موجود تھے۔۔