اسرائیل اللہ کی لعنتی مخلوق ہے، جلال آل

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ،دنیا سو رہی ہے،ترک اداکار

ہفتہ 28 اکتوبر 2023 19:29

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2023ء) ترک اداکار جلال آل نے اسرائیل پر لعنت بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ،دنیا سو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر ارطغرل غازی میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار جلال آل نے غزہ مظالم پر غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے ایسی سفاکیت اور نسل کشی پہلے کبھی نہیں دیکھی، نہ بجلی، نہ پانی، نہ انٹرنیٹ، نہ صحت کی سہولیات، نہ مدد۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لعنت ہو تم پر غدار اسرائیل، لعنت ہو تم پر دہشت گرد اسرائیل، تم معصوم بچوں کے قاتل ہو۔ایک اورانسٹاسٹوری میں انہوں نے کہاکہ ظالم اسرائیل اور غاصب صیہونی فوج کیلئے جہنم تیار ہے، جہنم ان کا انتظار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور دنیا سو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بمباری کا نشانہ بننے والے معصوم شہریوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل دنیا کیلئے مصیبت بن چکا ہے اس نے پوری تاریخ میں امتیاز اور جبر کا مظاہرہ کیا ، اسرائیلی اللہ کی لعنتی مخلوق ہیں۔