پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چودھری کی اہلیہ کی رسم قل ادا کر دی گئی

ہفتہ 28 اکتوبر 2023 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2023ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چودھری کی اہلیہ کی رسم قل ادا کر دی گئی،رسم قل خوانی میں سیاسی سماجی رہنمائوں اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رسم قتل میں چودھری اعتزاز احسن، سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر حسین گیلانی، قاسم ضیا، اسلم گل، کامران لاشاری، رانا اکرام ربانی، شہزاد سعید چیمہ، بیرسٹر عامر حسن، حافظ محی الدین سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی ۔