پی آئی اے کے شیڈول میں کچھ بہتری، 29 پروازیں منسوخ

پیر 30 اکتوبر 2023 21:53

پی آئی اے کے شیڈول میں کچھ بہتری، 29 پروازیں منسوخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2023ء) پی ایس او سے معاملات طے پانے کے بعد قومی ایئر لائن کے فلائٹ شیڈول میں بہتری آئی ہے، پیر کو پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ادارے کو گزشتہ 14 دن میں 679 پروازوں کی منسوخ ہونے کا نقصان ہو چکا ہے، اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کے درمیان 6 پروازیں آج بھی آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 368، 308، 309، 369 اور دمام کی ایک پرواز پی کے 242 منسوخ کی گئی ہے جبکہ کراچی سے لاہور کے لیے پی آئی اے کی پرواز 304، 305، ملتان کے لیے پی کے 331، دبئی کے لیے پی کے 214 اور سکھر کے لیے پی کے 536، 537 منسوخ ہوئی ہیں۔اسلام آباد سے سکھر کے لیے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 631، 632، القسیم کے لیے پی کے 167، دبئی کے لیے پی کے 233، ابوظہبی کے لیے پرواز پی کے 161 اور جدہ کے لیے پی کے 841 منسوخ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 283، 284، شارجہ کے لیے پی کے 257، 258 اور ابوظہبی کے لیے پی کے 217، 118 منسوخ ہوئی ہیں۔سیالکوٹ سے دمام کے لیے پرواز پی کے 243، کویت سٹی کے لیے پی کے 240 اور شارجہ کے لیے پی کے 210 منسوخ ہے۔ملتان سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 221، 222 اور القسیم کے لیے پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔