مالی بحران کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر، مزید 29 پروازیں منسوخ

پیر 30 اکتوبر 2023 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2023ء) قومی ایئر لائنز (پی آئی ای)کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے، پیر کے روز بھی پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ ہو گئیں ۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4پروازیں پی کے 368، 308، 309، 369اور دمام کی ایک پرواز پی کے 242منسوخ کی گئی جبکہ کراچی سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی پرواز 304، 305، ملتان کیلئے پی کے 331، دبئی کیلئے پی کے 214 اور سکھر کیلئے پی کے 536، 537 منسوخ ہوئیں۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے سکھر کیلئے پی کے 631، 632، القسیم پی کے 167، دبئی پی کے 233 منسوخ کی گئی جبکہ اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 161 اور جدہ کیلئے پی کے 841 منسوخ ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 283، 284، شارجہ پی کے 257، 258 اور ابوظہبی کیلئے پی کے 217 اور 118 منسوخ ہوئیں۔سیالکوٹ سے دمام کیلئے پرواز پی کے 243، کویت سٹی پی کے 240 اور شارجہ کیلئے پی کے 210 منسوخ ہے، ملتان سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 221، 222 اور القسیم پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔