مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی ناگہانی موت کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا، وزیر بحالیات

سوگواران او دکھ کی اس گھڑی میں مولانا طارق جمیل کے ساتھ ہیں، جاوید بڈھانوی کی گفتگو

منگل 31 اکتوبر 2023 17:16

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2023ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے کہاہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی ناگہانی موت کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی ناگہانی موت کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا، جوان بیٹے کے انتقال کی خبر سننا واقعی ایک دردناک لمحہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں عاصم جمیل کے سوگواران اور مولانا طارق جمیل کے ساتھ ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں اُن کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔جاوید بڈھانوی نے مزید کہا کہ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں، یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے، ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل اور اُنکے خاندان کو اس مُشکل گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے اور مولانا طارق جمیل اور اُنکے خاندان کو بیٹے سے جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔آمین

متعلقہ عنوان :