101ویں انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز ڈے کے حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریب

جمعرات 2 نومبر 2023 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2023ء) پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولرز گلڈ کے زیر اہتمام 101ویں انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز ڈے کے حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی لگن اور غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کیا گیاجو ملک بھر میں سازگار اور محفوظ ہوائی سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں ۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولرز گلڈ کے زیر اہتمام 101ویں انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز ڈے کے حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا جو محفوظ سفر کےلئے ادا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شاندار تقریب میں ائیر ٹریفک کنٹرولر ڈے کے حوالے سے ایک سالانہ تقریب کا اہتمام پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولرز گلڈ نے کیا تھا ۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ ، ایڈیشنل ڈی جی (پی سی اے اے) ایئر وائس مارشل تیمور اقبال ، ڈائریکٹر اے پی ایس،، ڈائریکٹر پی ڈی، اے پی ایم لاہور، سی او او لاہور، سی ایس او اے ایس ایف لاہور، انچارج ایف آئی اے اور آئی بی،معروف کوہ پیما انعم عزیز اورمایہ ناز ایئرلائنزکے نمائندگان نے شرکت کی ۔

مقررین نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی لگن اور غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو ملک بھر میں سازگار اور محفوظ ہوائی سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ تقریب نے ایوی ایشن کمیونٹی کو ان پیشہ ور افراد کے اہم کردار کے لیے اظہار تشکر اور اعتراف کا موقع فراہم کیا۔