}استحکام پاکستان پارٹی کا فوجی عدالتیں فوری بحال کرنے کا مطالبہ

فوجی عدالتوں کو جلد بحال کیا جائے تاکہ ملک سے بدامنی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے،فردوس عاشق اعوان

بدھ 8 نومبر 2023 20:00

>لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2023ء) استحکام پاکستان پارٹی نے بھی فوجی عدالتیں فوری بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے فوجی عدالتوں کو جلد بحال کیا جائے تاکہ ملک سے بدامنی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے شہدائ کے لواحقین کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ دہشت گردی میں اپنے پیاروں کو وطن پر قربان کرنے والوں کی پریس کانفرنس ان کے درد میں ڈوبے ہوئے نالے ہیں۔

یہ پریس کانفرنس سسکیوں بھری فریادیں ہیں جن کو سنے بغیر کوئی چارہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی بحالی ان کے سلگتے زخموں پر مرہم کے مترادف ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہدائ کے لواحقین کا مطالبہ اس وقت پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے، دہشت گردی میں ملوث ذمہ داران کے خلاف فوری اور پراثر کارروائی ہونی چاہئے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے انتخابی اتحادوں سے کچھ فرق نہیں پڑتا، لوگ ہمارے منشور اور مشن کو پسند کررہے ہیں، جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کا ہر جگہ بھر پور استقبال کیا جارہا ہے،مزید جلسے کریں گے، سمائ کے نمائندہ خصوصی ٹکا خان ثانی سے راولپنڈی میں خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر فردوس نے مزید کیا کہا جانتے ہیں۔