ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نظریہ پاکستان کے خالق ہیں، طارق حسن

جمعرات 9 نومبر 2023 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نظریہ پاکستان کے خالق ہیں نے انہوں نے تصور پاکستان اور برصغیر کے مسلمانوں اور قائد اعظم محمد علی جناح کو علیحدہ مملکت کے قیام پر راضی کیا۔ ان کی گراں قدر قربانیوں خدمات اور عظمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ میں یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیا اس موقع پر مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو خود اعتمادی کے جذبے سے شرشار کیا اور بر صغیر کے نوجوانوں کو مسلمانوں کے تابناک مستقبل کے لیے تیار کیا۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے مسلمانوں کو علم و تحقیق، بیداری اور نیا جوش و ولولہ پیدا کیا جس کے باعث ہمیں پاکستان کا قیام ہوا اس موقع پر مسلم لیگ ق کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ علامہ اقبال نے اسلامی تعلیمات کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی سوچ فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے سینئر نائب صدر نعمت خان خلجی،شاہد عباسی،نعیم خان،عبد القیوم خان، کراچی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مظہر اقبال، سلیم قادری، عابد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا