شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

ہفتہ 11 نومبر 2023 21:45

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عالمی ورلڈ کپ کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔شاہین نے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر کا ریکارڈ برابر کیا۔

(جاری ہے)

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے ورلڈ کپ 2023ئ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔وسیم اکرم نے بھی 1992ئ کے ورلڈ کپ میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان کی جانب سے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کا ہے۔ انہوں نے 2011ئ کے ورلڈ کپ میں 8 میچ کھیل کر 21 وکٹیں لی تھیں۔