؁نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے اچانک انتقال پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے جملہ اسٹاف کا گہرے رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 11 نومبر 2023 23:10

ا*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2023ء) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے اچانک انتقال پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے جملہ اسٹاف نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

سوگوار خاندان کے نام یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے عملے نے تمام لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :