محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع آبائی قبرستان میں سپرد خاک

اتوار 3 اگست 2025 21:40

محمد نواز شریف  ، وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع آبائی قبرستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کوآبائی قبرستان کپ سٹور بالمقابل یو ای ٹی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد اتفاق ماڈل ٹائون میں ادا کی گئی، نماز جنازہ سید حسین شاہ نے پڑھائی جس میں سربراہ مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء خواجہ آصف، امیر مقام ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، میاں جاوید لطیف، چودھری شیر علی، چودھری عابد شیر علی،سہیل ضیا بٹ، عمر سہیل بٹ،میاں شیر علی ،سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز،سینئر صحافی سلمان غنی ، عرفان نذیر، عزیز الرحمن چن، ابراہیم حسن مراد،رانا محمد ارشد، قیصر شریف ، رانا محمد ارشد ،روحیل منیر، وقاص قریشی، میاں فیصل وحید ،اشتیاق احمد لون ،سیاسی و سماجی شخصیات ،عزیزو اقارب اور پارٹی کارکنوں سمیت دیگر سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میاں شاہد شفیع مرحوم گزشتہ روز مری میں انتقال کر گئے تھے ۔ دریں اثنا ء سربراہ مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ( ن) کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں نے میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔