مولانا فضل الرحمان کی اعظم خان کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

بدھ 15 نومبر 2023 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2023ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال پر تعزیت کے لئے چارسدہ میں مرحوم کی رہائشگاہ پر گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، فاتحہ خوانی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد احمد خان، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس، بیرسٹر ارشد عبداللہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :