سندھ،موسم خشک، رات ٹھنڈی رہنے کا امکان

شمال مشرق سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار 4 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی

جمعہ 17 نومبر 2023 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2023ء) سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات ٹھنڈی رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس دوران شہرقائد میں شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔جمعہ کو شمال مشرق سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار 4 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جن میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ جمعہ کوکراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :