ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جہلم کی جانب سے کانگو وائرس کے بچاؤ کے لیے چیچڑمارمہم کا آغاز

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 نومبر 2023 17:19

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جہلم کی جانب سے کانگو وائرس کے بچاؤ کے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2023ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جہلم کی جانب سے کانگو وائرس کے بچاؤ کے لیے چیچڑمارمہم کا آغاز کر دیا گیا ہے کیونکہ کانگو وائرس چیچڑوں کے ذریعے پھیلتا ہے اس لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جہلم کی طرف سے منگلا چیک پوسٹ پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ہر آنے والی گاڑی کو سپرے کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک پنجاب میں کانگو وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا لیکن احتیاط بہت ضروری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ مویشیوں کو اور ان کے باڑوں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور جانوروں کو خریدتے وقت احتیاط کریں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کانگو وبخار انسانوں میں مہلک ہو سکتا ہے اس لیے مویشی بال حضرات محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ ،قصاب اور چمڑے کھالوں کی صنعت سے وابستہ افراد محتاط رہیں اور کام کے دوران دستانے ،ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر لازمی اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :