طب کے ماہرین نے ذیابیطس(شوگر)کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح کو تشویش ناک قرار دے دیا

پیر 20 نومبر 2023 15:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) طب کے ماہرین نے ذیابیطس(شوگر)کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح کو تشویش ناک قرار دے دیا ۔عالمی سطح پر 537 ملین لوگ ذیابیطس کاشکار ہوچکے ہیں جبکہ 2330تک ذیابیطس میں مبتلا افراد کی تعداد 643 ملین تک پہنچ جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ڈایا بیٹک ایسوسی ایشن اف پاکستان کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ ؛ذیابیطس لاحق کرنے والے خطراتی عوامل ، کے عنوان سے سیمینار سے ڈایا بیٹک ایسوسی ایشن اف پاکستان کے جنرل سیکرٹری پروفیسر عبدالباسط نائب صدر پروفیسرایم زمان شیخ،ڈاکٹر سبین،پروفیسریعقوب ہمدانی ،ڈاکٹر منیرہ عباسی،ڈاکٹر سومیہ اقتدار،پروفیسر زینب صمد ،ڈاکٹر خیرانساودیگر نے خطاب کیا۔

جبکہ مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل( ر)معین الدین حیدر نے کہاکہ ذیابیطس کا تیزی پھیلائو خطرناک ہے مگر اس کے ساتھ ہر مریض کو زندگی گزارنے کے اپنے طور طریقوں اسان بنانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہاکہ خطراتی عوامل میں مٹاپا۔غیر متحرک وغیرفعال۔خاندان میں مرض کا پھیلا ئو۔حمل کے دوران ذیابیطس کا ہونا وغیرہ ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کاعلاج۔

ادویات اور ٹیسٹ وغیرہ کے جدید ٹیکنالوجی موجود ہے ماہرین نے تمام مریضوں کو خبردار کیا کہ مستند ڈاکٹروں کے مشورہ کے بغیر کوئی بھی ذیابیطس کی ادویات نہ لیں ۔کیونکہ خود سے ذیابیطس کی ادویات کھانا موت کو دعوت دینے کا مترادف ہوگا ۔ماہرین نے مزید کہاکہ ذیابیطس کا خاتمہ ہوسکتا ہے اگر مٹاپا کم کرنے کے لئے روزانہ خواتین اور مرد دونوں ورزش۔ متوازن غذائیت کا استعمال وغیرہ کرے ۔پروفیسر ایم زمان شیخ نے کہا کہ ذیابیٹک ایسوسی ایشن کے پاس ذیابیطس کے مریضوں کے لئے علاج معالجے کیلئے تمام سہولیات موجود ہیں ارزاں نرخوں پر ادویات ۔ٹیسٹ ودیگر. سہولیات فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ غریبوں اور بے سہارا مریضوں کے لئے تمام سہولیات اور ادویات مفت فراہم کرتے ہیں