سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہری پور آمد،سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پیر 20 نومبر 2023 16:24

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہری پور آمد،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہری پور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سابق اسپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ گوہرایوب خان مرحوم کی تعزیت کرنے کے لیے سابق وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کی ہریپور آئے ۔ انہوں نے سابق صوبائی وزراء یوسف ایوب خان،ارشدایوب خان اور سابق وفاقی وزیر ومرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمرایوب خان کے بھائی طارق ایوب خان اورفرزند لفٹیننٹ علی ایوب خان اور ارسلان ایوب خان سے تعزیت کی اور مرحوم کی درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔