یمنی حوثیوں کا اسرائیلی جہاز اغوا کرنے کا اعتراف

جہاز کے عملے سے اسلامی اصول و قواعد کے مطابق برتاؤ کررہے ہیں، ترجمان حوثی گروپ

پیر 20 نومبر 2023 18:18

یمنی حوثیوں کا اسرائیلی جہاز اغوا کرنے کا اعتراف
صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2023ء) یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں مبینہ اسرائیلی جہاز کو اغوا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جہاز کو عملے سمیت اغوا کرکے ساحلی علاقے میں لے جایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے سے اسلامی اصول و قواعد کے مطابق برتاؤ کررہے ہیں۔ حوثی گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل یا اسرائیل سے تعاون کرنے والوں کے جہاز ہمارا ہدف ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیخلاف حملے رکنے تک اسرائیل کے خلاف جنگی آپریشن جاری رہے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں۔