مائیکروسافٹ نے سیم آلٹمین کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کردیا

پیر 20 نومبر 2023 22:56

مائیکروسافٹ نے  سیم آلٹمین کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان  کردیا
سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) مائیکروسافٹ نے اوپن اے آئی کے شریک بانی سیم آلٹمین کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے ی سی ای او نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر اعلان کیا کہ آلٹ مین دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک نئی جدید (اے آئی) ریسرچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔اوپن اے آئی نے ایمازون کے سٹریمنگ پلیٹ فارم ٹویچ کے سابق چیف ایگزیکٹیو ایمیٹ شیئر کو اپنا نیا سی ای او مقرر کردیا۔