کراچی میں ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا

زیرحراست پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ویسٹ آفس منتقل کردیا گیا، متاثرہ اہلخانہ کو پولیس حکام نے ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں طلب کرلیا

پیر 20 نومبر 2023 23:23

کراچی میں ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا
کراچی میں ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زیرحراست پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ویسٹ آفس منتقل کردیا گیا، متاثرہ اہلخانہ کو پولیس حکام نے ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں طلب کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی میں ملوث ضلع ساؤتھ کے متعدد پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زیرحراست پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ویسٹ آفس منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے سونے کی واپسی کے متعلق بتایا کہ پولیس حکام نے اہل خانہ کو لوٹے گئے زیورات میں سے65 فیصد واپس کیا۔ پولیس اہلکاروں کے ڈکیٹی میں ملوث ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ کو 24 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ قبل ازیں یہ انکشاف ہوا تھا کہ اس بڑی واردات میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے انڈر ٹریننگ ڈی ایس پی عمیر طارق بجارانی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ عمیر طارق بجارانی کی اسپیشل پارٹی ماضی میں بھی غیر قانونی چھاپوں میں ملوث رہے ہیں، پولیس افسران نے لوٹی گئی رقم کا 50 فیصد، طلائی زیورات، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ واپس کرکے مطالبہ بھی کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس افسران نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ شخص ایف آئی آر درج نہ کرائے تو دیگر سامان بھی لوٹا دیا جائے گا۔                                                                                                                                                                                                   

متعلقہ عنوان :