مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے بلوچستان کے سیاستدان سندھ میں سرگرم

لیگی رہنمائوں نے سندھ کی بڑی جماعتوں کے ارکان سے رابطے شروع کردیئے ہیں،ذرائع

جمعرات 23 نومبر 2023 17:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2023ء) بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے رہنما ن لیگ میں شمولیت کے بعد سندھ میں سرگرم ہو گئے ہیں اور سندھ کی بڑی جماعتوں کے ارکان سے رابطے کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اب سندھ میں سرگرم ہوگئے ہیں، اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے سابق وزیراعلی نواب ذوالفقار کے ذریعے خالد مگسی اور نواب ذوالفقار مگسی سندھ کی اہم شخصیات سے رابطے کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے جی ڈی اے کے مرتضی جتوئی اور پیپلزپارٹی سے ناراض ٹھٹھہ کی شیرازی برادری سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، اور شیرازی برادری سے معاملات حتمی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔