علی مرتضیٰ خانجی کی نواب آف جونا گڑھ کا منصب سنبھالنے کے بعد مزار قائد اعظمؒ پر حاضری

جمعرات 23 نومبر 2023 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2023ء) نواب آف جونا گڑھ نواب علی مرتضی خانجی کی اپنے والد مرحوم نواب جہانگیر خان جی کے انتقال کے بعد نواب آف جونا گڑھ کا منصب سنبھالنے کے بعد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمة اللہ کے مزار پر حاضری اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنائب دیوان جوناگڑھ معین خان ،جونا گڑھ مسلم فیڈریشن کے صدر اقبال ساندھ ، جنرل سیکرٹری عبد العزیز عرب، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سندھ کے صدر ملک عبد الغفار سعیدی، حکیم مقیم مرسلین، عقیل احمد ،ADC نواب صاحب، بابرارشدڈار،ایاز منشی ودیگر موجود تھے۔

اس موقع پر ایئر فورس کے کمانڈر محمد اظہر سعیدی کی قیادت میں جوانوں نے سلامی پیش کی۔نواب صاحب نے تحریک پاکستان کے دیگر رہنماؤں نواب زادہ لیاقت علی خان، محترمہ فاطمہ جناح، سردار عبد الرب نشتر، روح الامین بیگم رعنا لیاقت علی خان کے مزارات پر حاضری دی اور میوزیم کا دورہ کیا۔