کراچی ، سی ٹی ڈی، حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کالعدم لشکر جھنگوی کے4 دہشتگرد گرفتار

جمعرات 23 نومبر 2023 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2023ء) کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سائیٹ ایریا سے کالعدم لشکر جھنگوی کے4 دہشتگردوں گرفتار کرکے 2 نائن ایم ایم اور 2 ٹی ٹی پوستول برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت محمد امین عرف منا عرف چنگاری، محمد شاہنواز عرف سلیم عرف مکینک، معاز خان اور یسین خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے پاکستان بازار، منگھوپیر میں پولیس کو قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور نگی ٹائون میں لشکر جھنگوی کے نیٹ ورک کو پھیلانے میں مصروف عمل تھے۔