شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

جیل میں میسر سہولتوں اور کیسز کے حوالے سے گفتگو کی گئی،ذرائع

پیر 27 نومبر 2023 18:29

شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ اور وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں مہرین قریشی،مہربانو قریشی، گوہر بانو قریشی اور بیرسٹر تیمور ملک شامل تھے۔ذرائع کے مطابق اہلخانہ اور وکلا کی ملاقات اڈیالہ جیل کی کانفرنس روم میں کروائی گئی۔اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی اہلخانہ سے جیل میں میسر سہولتوں اور کیسز کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔