اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے دائر درخواست غیر موثر ہو نے پر نمٹا دی

پیر 27 نومبر 2023 21:59

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے دائر درخواست غیر موثر ہو جانے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ دو رکنی بنچ کے فیصلہ کے بعد سائفر کیس میں کارروائی از سر نو چلائی جا رہی ہے۔ جس پر عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔