
پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،کسی بھی جارحیت پر دشمن کو دندان شکن جواب دیں گے،وفاقی وزیر ریلوے
جمعہ 9 مئی 2025 13:48

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے دشمن کو پیغام دینا ہے کہ شہادت مومن کے لئے مطلوب و مقصود ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت نے ہر موقع پہ بزدلی کے ساتھ رات کے وقت حملہ کیا،آج پوری پاکستانی قوم اپنے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے،گجرات کے قصائی نے صرف مسلمانوں کے خون سے ہاتھ نہیں رنگے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ مودی نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائیوں، سکھوں کا خون بہایا،بھارت نے ہمارے بچوں، خواتین کو نشانہ بنایا مگر ہم نے ان کے ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا،بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ بھی رچایا۔حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے،نیپال، آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ میں بھارت دہشتگردی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جو دہشت گردی کر رہا ہے اس کے ثبوت موجود ہیں،بھارت کے سہولت کاروں کو بھی تنبیہ کی تھی،جو بھی دہشتگردی میں ملوث ہوا ہمارے ایک سپاہی کے بدلے سو ماریں گے،آج بھارتی فوجی بلبلا رہے ہیں،بھارت پراپیگنڈہ کر رہاہے کہ ایف 16 گرایا، آپ اس کے پاس سے نہیں گزر سکتے،ہم نے تہیہ کیا ہے کہ ہم نے بدلہ لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وقت اور جگہ کا تعین کر کے بدلہ چکائیں گے،ہم دہشتگردی کا شکار رہے ہیں، دہشت گردی کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی بھارت میں بی جے پی کی حکومت ہو، دہشتگردی ہوتی ہے،وہاں ہر الیکشن میں ڈرامہ کیا جاتا ہے،ہم نے بھارتی سندور کو ان کے لئے تندور بنایا ہے.وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28مئی والے ہیں،ہم نے نہ شہیدوں کے مجسمے گرائے نہ 9 مئی کیا،جو پاکستان سے کمائی کرکے باہر بیٹھ کر ملک دشمنی کر رہے ہیں وہ غدار ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
-
بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کا اعلان ہے
-
بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کررہا ہے اگرپکڑا ہے توسامنے لائے
-
جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو پوری دنیا دیکھے گی
-
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون، کتنا مؤثر جنگی ہتھیار؟
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
اقوام متحدہ اور عالمی ادارے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کریں ، مولانا فضل الرحمان
-
وزیراعظم کا نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین کی تجاویز کا خیر مقدم اور قابل عمل تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.