Live Updates

آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کی بندش کی افواہوں پر کان نہ دھریں،سرٹ

کوئی اے ٹی ایم بند ہے نہ سائبر حملہ رپورٹ ہوا،نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری

جمعہ 9 مئی 2025 13:44

آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کی بندش کی افواہوں پر کان نہ دھریں،سرٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں پر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اے ٹی ایم بند ہے نہ ہی کوئی سائبرحملہ رپورٹ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور سائبروار بارے نیشنل سرٹ،مالیاتی ادارے اوران کی سائبر سیکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہیں، اسی تناظر میں نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اے ٹی ایم اورآن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں کے بارے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں سے ہوشیاررہیں، سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ بینکنگ نظام معمول کے مطابق چل رہا ہے۔صارفین اپنے اے ٹی ایم کارڈز اوربینکنگ معلومات کسی سے شیئر نہ کریں، فراڈ سے بچیں، مشکوک لنکس پرکلک سے گریزکریں اور صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات