پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام مانیٹرنگ افسران اپنی ذمہ داریاں صحیح معنوں میں سر انجام دیں، ڈپٹی کمشنر کچھی

پیر 27 نومبر 2023 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر کچھی جمہ داد خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام مانیٹرنگ افسران اپنی ذمہ داریاں صحیح معنوں میں سر انجام دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر رحیم زرکون ڈی ایس وی پسند خان مستوءاور ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سیف اللہ مری موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ پولیو کی وبا کے خاتمے کے لئے ہمیں آگے آنا ہوگا اور بڑھ چڑھ کر اس قومی فر یضے کی ادائیگی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلوائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے ہسپتال میں زیر تکمیل آپریشن تھیٹر اور ٹراما سنٹر کا معائنہ کیا اور احکامات دیئے کہ منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کروانے کے لیے محکمہ اپنا کردار ادا کرے ، معیاری کام ہم سب کے مفاد میں ہے ، اس منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :