ڈپٹی کمشنرچمن کا ملت آباد بی ایچ یوز کا دورہ، میڈیکل آفیسر روم اور صفائی ستھرائی کا معائنہ

پیر 27 نومبر 2023 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر) راجہ اطہر عباس نے پیر کو ملت آباد بی ایچ یوز کا دورہ کیا ، انہیں بی ایچ یو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر نے نے میڈیکل آفیسر روم، ادویات سٹور اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا ۔ دورے کے دوران ڈاکٹر شہزاد ، ڈاکٹر خرم ، ڈاکٹر ابراہیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ میڈیکل افسر اور تمام سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں، غیر حاضری کی صورت میں متعلقہ غیر حاضر افسر یا سٹاف کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے ادویات کی موجودگی سمیت معیاد کی بھی چیکنگ کی ۔ انہوں نے تمام سٹاف کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :