عبدالرحمان خان کانجو مسلم لیگ ن کے 35 رکنی مرکزی پارلیمانی بورڈ میں شامل ، نوٹیفکیشن جاری

عبدالرحمان کانجو کا نام مرکزی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہونے پر لودہراں کے ورکرز نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان منگل 28 نومبر 2023 14:10

لودہراں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر 2023ء ) سابق وزیر مملکت برائے داخلہ و ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن عبدالرحمان خان کانجو جنرل الیکشن 2024 کیلئے پارٹی ٹکٹس جاری کرنے والے 35 رکنی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی منظوری سے 35 رکنی مرکزی پارلیمانی بورڈ بنانے کا نوٹیفیکیشن چیئرمین سینٹرل الیکشن سیل  سینیٹر اسحاق ڈار نے جاری کیا۔ عبدالرحمان کانجو کا نام مرکزی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہونے پر لودہراں کے ورکرز نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ ضلعی قیادت کا کہنا ہے کہ لودہراں سے مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی