جرمن سفیرکی جہانگیرترین سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

منگل 28 نومبر 2023 15:40

جرمن سفیرکی جہانگیرترین سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ،دو طرفہ تعلقات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) لاہور میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔جہانگیر ترین اور جرمن سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور عام انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔