کمشنر ہزارہ اتھلیٹکس چیمپئن شپ، الائی کے عمیراﷲ نے 100 میٹر دوڑ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

منگل 28 نومبر 2023 16:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) کمشنر ہزارہ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں الائی کے عمیراﷲ نے 100 میٹر دوڑ میں کامیابی حاصل کر کے ہزارہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس بٹگرام نے عمیر کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پہلے کمشنر ہزارہ اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023میں 8 اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کولئی پالس، کوہستان اپر اور کوہستان لوئر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ اور خیبر پختونخوا اتھلیٹکس فیڈریشن کے وائس سینئر صدر محمد اقبال تھے۔ ایونٹ میں ضلع بٹگرام نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ہزارہ بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :