پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن) کر کٹ ٹورنامنٹ میں محمد عمر اعجاز ، تیمور مصطفی ، سیف اللہ، فواد خان کی عمدہ بالنگ

ہفتہ 2 اگست 2025 22:24

پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن) کر کٹ ٹورنامنٹ میں محمد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر (کراچی ریجن)کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین روزہ میچوں کے آخری گروپ لیگ میچز کے دوسرے روز کے سی سی اے اسٹیڈیم پر زون چھ کی پہلی اننگز کے اسکور 349 رنز کے جواب میں زون تین 3۔60 اوورز میں 179 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ فہد انصاری نے 13 چوکوں کی مدد سے 77 ، شہزر محمد نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 50 اور عبدل رافع نے 22 رنز بنائے ۔

آف اسپنر سیف اللہ نے 40 رنز دیکر 4اور ضیا اللہ نے 52 ر نز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زون چھ نے 170 رنز کی برتری کے بعد اپنی دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا لئے اس طرح زون چھ کو ابتک 305 رنز کی مجموعی طور پر برتری حاصل ہوگئی ہے اور ابھی اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

(جاری ہے)

ارباز خان نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سی80، عبدل رحمان نیازی نے 3 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون دو کی پہلی اننگز کے اسکور 312 رنز کے جواب میں زون سات کی پوری ٹیم 2۔44 اوورز میں 180 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ حظیفہ منیر نے 16 چوکوں کی مدد سے 69، غنی سبحان نے 8 چوکوں کی مدد 49، قادر خان نے 34 رنز بنائے۔ محمد عمر اعجاز اور تیمور مصطفی نے جارحانہ بالنگ کرتے ہوئے 24 اور 34 رنز دیکر 5-5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

زون دو نے اپنی پہلی اننگز کی 132 رنز کی برتری کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 35 اوورز 135 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔محمد سہیل خان نے 6 چوکوں کی مدد سے 53، طارق بخت نے 22 رنز بنائے۔ فواد خان نے 40،نجیب الرحمان نے 59 رنز دیکر 4-4، اور سعد بن یوسف نے 9 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔زون سات نے میچ کو جیتنے کیلئے 267 کے تعاقب میں کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے۔

حظیفہ منیر نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز ناٹ آٹ اور غنی سبحان نے 32 رنز بنائے۔ زون سات کو میچ جیتنے کیلئے مزید 163 رنز درکار ہیں۔بقائی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون پانچ کی پہلی اننگز کے اسکور 222 رنز کے جواب میں زون ایک اپنی پہلی اننگز میں 5۔66 اوورز میں 252 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ کا شف رضا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں کی مدد سے 91، فضل سبحان نے 4 چوکوں کی مد د 43، عمار اقبال نے 33 اور علمان شفیق نے 21 رنز بنائے۔

فواد شاہ نے 52 رنز دیکر 3 جبکہ ساحل اقبال اور سیف اللہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زون پانچ نے 30 رنز کے خسارے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر 37 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 182 نز بنا لئے اس طرح اب اس کی برتری 153 رنز کی ہوگئی اور ابھی اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ شعیب خان نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد ناقابل شکست 77، محمد حسن اقبال نے 40 اور سید شاہ رضا نے 38 رنز بنائے۔