پاکستان کو مسلسل دوسرے سال ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں شکست

جنوبی افریقہ لیجنڈز نے پاکستان لیجنڈز کی جانب سے دیا گیا 196 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 اگست 2025 23:50

پاکستان کو مسلسل دوسرے سال ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں شکست
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2025ء) پاکستان کو مسلسل دوسرے سال ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں شکست، جنوبی افریقہ لیجنڈز نے پاکستان لیجنڈز کی جانب سے دیا گیا 196 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی لیجنڈز مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنا سکے۔ جواب میں جنوبی افریقہ لیجنڈز نے اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار سینچری کی بدولت مطلوبہ ہدف صرف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔