پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کیمپ مکمل ہو گیا

ہفتہ 2 اگست 2025 22:39

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کیمپ مکمل ہو گیا ہے۔ قومی ٹیم کل (اتوار) صبح کراچی سے آئرلینڈ روانہ ہو گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر فاطمہ ثناء کریں گی جبکہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 6 اگست، دوسرا میچ 8 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچ کلون ٹرف میں کھیلے جائیں گے۔