تنقید کا جواب ضرور دوں گا، موجودہ سیٹ اپ میں فی الحال ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں : محمد حفیظ

آسٹریلیا کا دورہ سب کے لیے بہت چیلنجنگ ہے ،ہمیں چینلجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا ہے، سب کھلاڑی اس کے لیے تیار ہیں : ڈائریکٹر قومی ٹیم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 نومبر 2023 16:45

تنقید کا جواب ضرور دوں گا، موجودہ سیٹ اپ میں فی الحال ہیڈ کوچ کی ضرورت ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2023ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ خود پر ہونے والی تنقید کا جواب ضرور دوں گا، موجودہ سیٹ اپ میں ابھی ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 43 سالہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں ذکاء اشرف کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ذمے داریاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تنقید کا جواب ضرور دوں گا، آسٹریلیا کا دورہ سب کے لیے بہت چیلنجنگ ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں چینلجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا ہے اور سب کھلاڑی اس کے لیے تیار ہیں۔ محمد حفیظ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑی بہترین نتائج دیں گے، تمام کھلاڑی اس مشکل دورے پر اچھی پرفارمنس دینے کے لیے بے تاب ہیں۔ محمد حفیظ نے یہ بھی کہا کہ سب کا مائنڈ سیٹ کلیئر ہے، بہتر نتائج لے کر آئیں گے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم ڈائریکٹر کا کام پلان بنانا اور سپورٹ سٹاف نے اس پر عمل کرنا ہے۔ ابھی موجودہ سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں ہے۔