جام کمال خان کی قیادت میں (ن )لیگ لسبیلہ میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ،حبیب اللہ خاصخیلی

منگل 28 نومبر 2023 18:06

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) جام گروپ اوتھل کے جنرل کونسلر حبیب اللہ خاصخیلی اور جمیل احمد خاصخیلی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما ء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن )لسبیلہ بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی لسبیلہ میں جام کمال خان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن )مستحکم و منظم ہوگی کیونکہ جام کمال خان نے اپنے سابق دور وزارت اعلیٰ میں لسبیلہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے ہیں اور لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کو سورج جام کمال خان کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا انشااللہ جام کمال خان عالیانی کی الیکشن میں کامیابی کے لئے دن رات ایک کرکے کامیاب کروائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ جام کمال خان عالیانی کی لسبیلہ کی عوام کی خدمت سب کے سامنے عیاں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قائد پر فخر ہے جنہوں نے ہرکام لسبیلہ کی عوام کے مفاد میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انشااللہ جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں لسبیلہ سمیت ملک بھر سے مسلم لیگ ن کلین سوپ کرے گی۔