پنجگور کے عوام کی خوش قسمتی ہے انہیں میر اسداللہ بلوچ جیسا مخلص ،ایماندار قومی لیڈر نصیب ہوا ہے،شیرجان بلوچ

منگل 28 نومبر 2023 18:06

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) بلو چستان نیشنل پارٹی (عوامی )پنجگور کے سینئر کارکن شیرجان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خصوصاً پنجگور کے عوام کی خوش قسمتی اور خوش نصیبی ہے کہ انہیں میر اسداللہ بلوچ جیسا مخلص اور ایماندار قومی لیڈر نصیب ہوا ہے۔ خوش نصیب قوم کو اس جیسا سیاسی لیڈر نصیب ہوتا ہے۔ ایسے لیڈر صدیوں میں ایک پیدا ہوتا ہے۔

اس کی قوم اور عوام دوستی کی واحد مثال سابق دور وزارت ہے کہ اس نے پانچ سالوں میں تعمیرات اور ملازمت کے حوالے سے پنجگور کا نقشہ بدل دیا۔

(جاری ہے)

2018 کے جنرل الیکشن کمپین میں پنجگور کے عوام سے جو وعدہ کیا تو اس نے اپنے سارے وعدوں کو نبھا کر دکھا دیا۔ لہٰذا پنجگور کے غیور عوام سے گزارش ہے کہ 2024 کے جنرل الیکشن ہمارے اور آپ کیلئے ایک سنہرا موقع ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ پھر ایک قومی سوچ کے تحت پنجگور کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے الیکشن کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری اور قومی فریضہ بنتی ہے کہ ہم اس کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں۔ کیونکہ میر اسداللہ بلوچ کی کامیابی پنجگور کے دس لاکھ عوام کی کامیابی ہے۔