ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ چوٹالہ کا سرپرائز وزٹ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 28 نومبر 2023 17:32

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ چوٹالہ کا سرپرائز وزٹ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2023ء) تھانہ میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا، صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا، تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم، ڈی پی او جہلم کا زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم، فرنٹ ڈیسک اچھی حالت میں کام کرنے چاہیں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم کی ہدایت۔

(جاری ہے)

تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :