سمجھ سے بالاتر ہے والد کو عدالت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا مہربانو قریشی

عدالت میں میرے والد سے متعلق سیکیورٹی خدشات کا اظہار بھی نہیں کیا گیا، میڈیا سے گفتگو

منگل 28 نومبر 2023 18:18

سمجھ سے بالاتر ہے والد کو عدالت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا مہربانو قریشی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ میرے والد کو عدالت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت میں میرے والد سے متعلق سیکیورٹی خدشات کا اظہار بھی نہیں کیا گیا۔مہربانو قریشی نے کہا کہ نواز شریف کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ اور اطراف میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔