چیف لاء افسر لیسکو عدنان اسلم قریشی کی برطرفی کیخلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری بجلی و پانی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب

منگل 28 نومبر 2023 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے لیسکو کے چیف لاء افسر عدنان اسلم قریشی کی برطرفی کیخلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری بجلی و پانی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تین سالہ کنٹریکٹ کے باوجود قانونی جواز کے بغیر برطرف کر دیا گیا، برطرفی سے قبل حق سماعت بھی نہیں دیاگیا،ایک سیاسی جماعت سیتعلق رکھنے والی شخصیت کو نوازنے کیلئے عہدہ خالی کرایا گیا، قانونی طور پر کنٹریکٹ کی مدت مکمل کئے بغیرعہدے سے برطرفی غیر قانونی ہے، استدعا ہے کہ عدالت غیر قانونی برطرفی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے پر بحالی کا حکم دے۔