Live Updates

سمجھ سے بالاتر ہے کہ شاہ محمود قریشی کو عدالت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا، مہر بانو قریشی

منگل 28 نومبر 2023 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) پی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ شاہ محمود قریشی کو عدالت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا۔ جبکہ عدالت کے سامنے سیکیورٹی رپورٹ میں میرے والد سے متعلق سیکیورٹی خدشات کا اظہار بھی نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا نواز شریف صاحب کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ اور اس کے اطراف فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ سیکیورٹی ان کا حق ہے۔ کیا ہو جائے گا اگر شاہ محمود قریشی اور عمران خان لوگوں کے سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا یہ کس بات سے خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کو بھی فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات