چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ (کل) سے شروع ہوگا

منگل 28 نومبر 2023 22:44

چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ (کل) سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) سیکرٹری پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ائیر کموڈور عامر نواز نے کہاہے کہ چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ (کل)بد ھ سے شروع ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹورنامنٹ4 دسمبر تک مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہے گا۔ عامر نواز نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ ملائشیا، مصر اور سپین سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

سیکرٹری سکواش فیڈریشن کے مطابق فیڈریشن نے ملک میں سکواش کی ترویج کے لیے بہت کام کیا۔

(جاری ہے)

عامر نواز نے کہاکہ بارہ ہزار ڈالرز کے ٹورنامنٹ میں وہی پلیئیرز حصہ لیتے ہیں جن کی رینکنگ ساٹھ، ستر سے اوپر ہو۔عامر نواز نے کہاکہ ایشین گیمز میں صرف ایک سلور میڈل آیا جو سکواش میں ملا۔ سیکرٹری پاکستان سکواش فیڈریشن عامر نواز نے کہاکہ سکواش میں جلد بہتری آنے کی امید ہے،کھلاڑیوں کے لیے غیر ملکی کوچز کی ضرورت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی کوچز دنیا بھر میں سکواش کھلاڑیوں کی کوچنگ کرتے ہیں،اسکواش انفرادی کھیل ہے جس کے لیے اوپن ٹرائلزہوتے ہیں۔ سیکرٹری فیڈریشن عامر نواز نے کہاکہ اس میں سفارش اور اقربا پروری والا مارجن نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :