ٹیکس نظام کے ڈھانچے کا از سر نو جائزہ لیا جائے ‘ رانا منیر حسین

سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے ‘ پیٹرن چیف پاکستان ٹیکس بار

بدھ 29 نومبر 2023 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) پاکستان ٹیکس بار کے پیٹرن چیف رانا منیر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس نظام کے ڈھانچے کا از سر نو جائزہ لیا جائے ، پاکستان کے قرضے 61ہزار ارب روپے کی حد پار کر چکے ہیں لیکن ان کی ادائیگی کی کوئی پالیسی نہیں ،سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ٹیکس بار کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی وجہ سے غیر ملکی سرماری کاری آرہی ہے ، امید ہے کہ نئی آنے والی حکومت اس کے تسلسل کو جاری رکھے گی بلکہ مشاورت کے ذریعے اس میں مزید بہتری کی بھی گنجائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو ترقی دینی ہے سولو فلائٹ اور بند کمروں کی بجائے تو طویل المدت ،عوام اور کاروبار دوست پالیسیاں بنانا ہوں گی ۔کاروبار طبقے کو اعتماد میں لیا جائے ، ٹیکسز کی تعداد اور شرح کم کی جائے تو موجودہ ٹیکس اہداف سے کئی گنا زیادہ آمدن حاصل ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :