فیصل آباد،کاشتکاروں کو آلو کی فصل کومختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے اقدامات کی ہدایت

بدھ 29 نومبر 2023 12:59

فیصل آباد،کاشتکاروں کو آلو کی فصل کومختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آلو کی فصل کومختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیدز محکمہ زراعت فیصل آباد ڈاکٹر عامر رسول نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ تنے اور آلوکے کوڑھ کی بیماری پھپھوندی کی مخصوص قسم سے پھیلتی ہے جس کے حملے کی صورت میں پودامرجاتا ہے اوراس سے پیداوار کم حاصل ہوتی ہے لہٰذااس کے انسداد کے لئے کاشتکارتندرست بیج کا استعمال کریں جو ایسی فصل سے حاصل کیاگیا ہو جو تمام بیماریوں سے مبرا ہو۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار آلوکاشت کرنے سے پہلے سفارش کردہ پھپھوندی کش زہرکا محلول بحساب 2گرام فی لیٹر پانی میں ملاکر آلو کے بیج کو اس میں 5منٹ تک بھگوکر کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آلو کی مائیکوپلازما کی بیماری سے نہ صرف فصل بدنما ہوجاتی ہے بلکہ اس کی پیداوار بھی متاثرہوتی ہے اس لئے 8سے10دن کے وقفے سے مناسب زہر کا سپرے کرتے رہیں اورآلوکا بیج تندرست فصل سے حاصل کریں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار متاثرہ کھیتوں میں 2سے3 سال تک آلوکی فصل کاشت نہ کریں اور فصلوں کے مناسب ہیرپھیر سمیت قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کریں۔انہوں نے کہاکہ آلوکی پتہ مروڑ وائرس کی بیماری سست تیلے کی وجہ سے ہوتی ہے جو سب سے پہلے پودے کے اوپر والے پتے متاثرکرتی ہے ور اس بیماری سے متاثرہ پودے کے پتے اکڑاور پیلے ہوجاتے ہیں اس طرح ان کے کنارے اوپر کو مڑ کر درمیانی رگ کے ساتھ گول ہوجاتے ہیں اور پودے کی بڑھوتری رک جاتی ہے جس کے باعث زیرزمین آلو چھوٹے رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تیلے یا رس چوسنے والے کیڑوں کے انسداد کے لئے مناسب زہروں کا استعمال کرنے سمیت بیج کے لئے آلو صحت مند پودوں سے حاصل کیاجائے نیز بیمار پودے نظرآتے ہی کھیت سے نکال دیئے جائیں اور قوتِ مدافعت رکھنے والی اقسام کی کاشت کو ترجیح دی جائے۔

متعلقہ عنوان :