کراچی میں سردی شروع، موسم دن میں خشک اور رات میں خنکی ہوگی،محکمہ موسمیات

بدھ 29 نومبر 2023 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) شہر قائد میں سرما کا آغاز ہوگیا، جس کے بعد رواں موسم میں اب تک کی سردرات ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا بھی امکان ہے۔شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف جبکہ رات میں موسم خنک رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار 2 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جن میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدلتے موسم میں دن کا وقت خشک اور رات میں خنکی رہے گی جب کہ سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔موسمیات کے مطابق دسمبر کے مہینے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی، جس کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :