آٹھ سالہ طالبہ تیز رفتار رکشہ سے گر کر جاں بحق

بدھ 29 نومبر 2023 22:57

آٹھ سالہ طالبہ تیز رفتار رکشہ سے گر کر جاں بحق
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) آٹھ سالہ طالبہ تیز رفتار رکشہ سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ غوثیہ کالونی کی رہائشی 8 سالہ حرم دختر عدنان پرائیویٹ سکول سے رکشہ پر دیگر بچوں کے ساتھ اپنے گھر جارہی تھی کہ سپیڈ بریکر پر تیز رفتار رکشہ کو جمپ لگنے سے بچی سڑک پر گر گئی اوراس ہی رکشہ کے نیچے آکرموقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس حکام نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔